(ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ میں پی ڈی ایم کا لاہور کا جلسہ رکوانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ، جسٹس جواد حسن نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا, جسٹس جواد حسن نے قرار دیا کہ سیاسی جماعتیں کوئی ادارے نہیں , آئین اور سہریم کورٹ کے فیصلے کے تحت ، ان کے خلاف رٹ قابل سماعت نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے ایڈوکیٹ ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں وفاقی حکومت،این سی او سی ، پی ڈی ایم ، پاکستان مسلم لیگ ن ، پی پی پی کو فریق بنایاگیا ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کرونا کے باعث ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے ۔حکومتی پابندی کے باوجود پی ڈی ایم اجتماعات کر رہی ہے اور کرونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہے ۔ پی ڈی ایم کی قیادت جلسے کر کہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے ۔کرونا کی دوسری لہر کے تعلیمی ادارے بند اور دیگر اجتماعات پر پابندی ہے ۔درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی ک عدالت پی ڈی ایم کو لاہور میں جلسہ کرنے سے روکنے کا حکم دے ۔
مزید استدعا کی کہ رجسٹرار آفس کا درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے اعتراض ختم۔کیا جائے۔ جسٹس جواد حسن نے رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست کے ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض برقرار رکھا اور درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے یوئے رینارکس دئیے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ دوہزار بیس ایس سی ایم آر کے مطابق یہ رٹ لاہور ہائیکورٹ میں قابل سماعت نہیں ہے۔