سائنسدانوں کو مریخ پر زندگی بسانے کیلئے بڑی کامیابی مل گئی

سائنسدانوں کو مریخ پر زندگی بسانے کیلئے بڑی کامیابی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سائنسدانوں نےمریخ کےنمکین پانی سےآکسیجن اور ایندھن نکالنے والی ٹیکنالوجی ایجاد کرلی۔نئی ٹیکنالوجی کی بدولت اب مریخ پرقیام اور زمین پرواپسی ممکن ہوسکے گی۔نئی ٹیکنالوجی انتہائی سستی اورمریخ کےماحول میں استعمال کی جاسکےگی۔
سائنسدانوں کومریخ پرزندگی بسانےکےلئےبڑی کامیابی مل گئی، سائنسدانوں نےمریخ پرپائےجانےوالےنمکین پانی سےآکسیجن بنانےاورایندھن نکالنےکی ٹیکنالوجی دریافت کرلی۔ واشنگٹن یونیورسٹی کےمحققین نےایک ایساالیکٹرولائسس سسٹم تیارکیاہےجوآکسیجن اورہائیڈروجن کو براہ راست مریخ کےنمکین پانی سےالگ کرسکتا ہے اوریہ عمل کم پیچیدہ اورسستابھی ہے۔ ریسرچرزنےتجربہ مریخ کےدرجہ حرارت منفی 26 ڈگری کےتحت کیاجس میں وہ کامیاب رہے۔
سائنسدانوں کےمطابق یہ ٹیکنالوجی زمین پر بھی کارآمد ہے۔ یورپی اسپیس ایجنسی مارس ایکسپریس مریخ پرپانی کےکئی تالابوں کاانکشاف کرچکی ہے۔ سائنسدانوں کےمطابق نئی ٹیکنالوجی کی بدولت اب مریخ پرقیام اورواپس زمین پرآناممکن ہوسکےگا۔ مریخ پرخلابازوں کوپانی اورایندھن سمیت کچھ چیزوں کی ضرورت ہوتی ہےجواب پوری ہوپائےگی۔اسپیس ایکس کے بانی ایلن مسک نےحال ہی میں اعلان کیاتھاکہ مریخ پرانسان چارسال میں اترےگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer