سرکاری افسروں کی ترقی کے لیے نیا منصوبہ تیار

سرکاری افسروں کی ترقی کے لیے نیا منصوبہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید ) وزارت ریلوے نے اعلی افسران کی سالانہ کارکردگی جانچنے اور اگلے عہدوں پر ترقی کا نیا منصوبہ تیار کرلیا، افسران اپنے سال بھر کے ٹارگٹ بنا کر وزارت ریلوے کو جمع کروانے کے پابند ہونگے۔ سالانہ ٹارگٹ اور گولز کی تفصیلات گریڈ 19 اور اس سے اوپر کے تمام افسران جمع کروائیں گے۔
 
تفصیلات کے مطابق وزارت ریلوے نے افسران کے اگلے عہدوں پر ترقی کا نیا طریقہ کار طے کرنے کا فیصلہ کر لیا، ریلوے حکام نے اعلی افسران کی سالانہ کارکردگی جانچنے کے لیے نیا منصوبہ تیار کرلیا۔افسران اپنے سال بھر کے ٹارگٹ بنا کر وزارت ریلوے کو جمع کروانے کے پابند ہونگے۔سالانہ ٹارگٹ اور گولز کی تفصیلات گریڈ 19 اور اس سے اوپر کے تمام افسران جمع کروائیں گے۔ ٹارگٹ رپورٹ کے لیے ریلوے ہیڈکوارٹر افسران کو پرفارمے ارسال کر دئیے گئے۔

ٹارگٹ یکم جنوری 2021 تا 31 دسمبر 2021 تک بنایا جائے گا۔ وزارت ریلوے کی ہدایات کے مطابق متعلقہ افسر کو دیا گیا اپنا ٹارگٹ ایک سال کے دوران ہی مکمل کرنا ہو گا۔ ٹارگٹ سیفٹی، پنکچویلٹی اور ریونیو کی مد میں بنایا جائے گا۔ اس دوران افسر کے تبادلے کی صورت میں نیا افسر اس ٹارگٹ کو پورا کرے گا۔20 دسمبر تک ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے افسر کی کارکردگی کو صفر سمجھا جائے گا۔ افسران 20 دسمبر 2020 تک ٹارگٹ گولز کی فہرست جمع کروانے کے ہابند ہونگے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer