ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور جلسہ،نوازشریف خطاب کریں گے

لاہور جلسہ،نوازشریف خطاب کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 13 دسمبر کا لاہور جلسہ ملکی تاریخ کا بڑا جلسہ ہو گا جس سے نوازشریف بھی خطاب کریں گے۔

رائیونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اگلا پڑاؤ اسلام آباد میں ہوگا جس سے حکومت جھاگ کی طرح بہہ جائےگی۔انہوں نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی نہیں قومی تحریک بن گئی ہے ،اناڑی اور نالائق حکومت کا جانا ضروری ہے، اگر ملتان کی طرح لاہور میں پکڑ دھکڑ شروع کی گئی تو پورا لاہور جلسہ گاہ بن جائے گا۔
 

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ عمران خان سے نجات حاصل کرنے کے لیے ہو گا جب کہ جیسی کارروائی نواز شریف کےخلاف ہو رہی ہے کاش ایسی ان کے خلاف بھی ہو جن کےخلاف آرٹیکل 6 کا فیصلہ آیا تھا۔


واضح رہے کہ حکومت مخالف جماعت پی ڈی ایم کی جانب سے13 دسمبر کو لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا گیا ہےدوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا جیو نیوز کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھی تک پی ڈی ایم نے لاہور جلسے کے لیے درخواست نہیں دی ہے، جب جلسے کی درخواست آئے گی تو حکومت اپنی حکمت عملی سامنے لائے گی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومتی ترجمانوں کے پاس معلومات ہی نہیں ہوتیں، لاہور جلسے کے لیے درخواست دے چکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer