پاکستان کی سب سے بڑی ایڈورٹائزنگ کانگریس کا آغاز

پاکستان کی سب سے بڑی ایڈورٹائزنگ کانگریس کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (سعد بٹ) پاکستان کی سب سے بڑی ایڈورٹائزنگ کانگریس کاآغاز۔ پہلے روز رنگا رنگ افتتاحی تقریب، ملکی اور بین الاقوامی بزنس ٹائیکونز اور ایڈورٹائزرز کی شرکت۔
ایشیاء کی سب سے بڑی ایڈورٹائزنگ کانگریس ایڈ ایشیاء پاکستان میں 30 سال کے بعد واپس لوٹ آئی۔ تین روزہ ایڈ ایشیاء کانفرنس میں دنیا بھر سے 25 سے زائد مقررین شرکت کر رہے ہیں۔ پہلے روز پاکستانی ڈھول پرفارمرز نے افتتاحی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے آرگنائزرسرمد علی، شہزاد نواز، جاوید جبار کا کہنا تھا کہ ایڈ ایشیا کانفرنس میں شرکت کرنے والے قومی اور بین الاقوامی مقررین کمیونیکیشن کے میدان میں انتہائی تجربہ کار افراد تسلیم کیے جاتے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینا ایک مشکل چیلنج تھا۔ باہر کی دنیا سے بزنس مین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے دنیا کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشہیر میڈیا کا سب سے بڑا حصہ ہے۔
ایشیئن فیڈریشن آف ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کیجانب سے ایڈ ایشیاء لیڈرشپ ایوارڈ سی ای او انگلش بسکٹ خاور مسعود بٹ، ایڈ ایشیاء ہال آف فیم ایوارڈ سابق وفاقی وزیراطلاعات جاوید جبار، ایڈ ایشیاء میرٹ ایوارڈ چیئرمین ایڈ ایشیا سرمد علی، ایڈ ایشیاء سپیشل میرٹ ایوارڈ جوناتھن چین اور ایڈ ایشیاء میرٹ آف سپیشل سروس ایوارڈ طارق رشید کو دیا گیا۔
کانگریس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی رچرڈ کویسٹ، چیئرمین ایس فورایڈورٹائزنگ سر مارٹن سورل، عتیقہ اوڈھو، فواد خان سمیت دیگر نے سیشنز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کانفرنس مزید دو روز تک جاری رہے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer