کھانے پینے کے مراکز پر کام کرنیوالے 54688 فوڈ ورکرز کے طبی معائنے

کھانے پینے کے مراکز پر کام کرنیوالے 54688 فوڈ ورکرز کے طبی معائنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (عمران یونس) جراثیم سے پاک محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے فوڈ اتھارٹی کی میڈیکل سکریننگ فیسیلیٹی کی کاوشیں جاری، رواں برس کھانے پینے کے مراکز پر کام کرنے والے 54688 فوڈ ورکرز کے طبی معائنے کیے گئے۔ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کیا رہے۔
صحت مند افراد کے ہاتھوں خوراک کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے فوڈ اتھارٹی میڈیکل سکریننگ لیب فوڈ ورکروں کے ٹیسٹس کرنے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ رواں برس گیارہ ماہ میں 54688 فوڈ ورکرز کے ٹیسٹ کیئے گئے جس میں 50802 پاس اور 3886فیل قرار پائے۔
پی ایف اے میڈیکل سکریننگ لیب میں فوڈ ورکرز کے ہیپاٹائٹس اے، ای، ایڈز، ٹی بی، ٹائیفائیڈ سمیت خون کے تمام ٹیسٹ کیئے جا رہے ہیں۔ میڈیکل کرانے والے فوڈ ورکرز کے مطابق بیماریوں سے پاک ورکر ہی بیماریوں سے پاک خوراک کی ترسیل کر سکتا ہے۔
فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فوڈ ورکرز کے نمونہ جات لینے اور چیک کرنے کا عمل قابل ستائش ہی سہی لیکن جب تک ہر فوڈ پوائنٹ پرصحت مند ورکر نہیں ہوگا جراثیم سے پاک محفوظ خوراک کی ترسیل میں ابہام رہے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer