شہزاد خان ) ہنڈا کمپنی نے لاہوریوں کی پسندیدہ سی ڈی سیونٹی بائیک کی قیمت میں مزید چھ سو روپے کا اضافہ کردیا جبکہ سوزوکی کمپنی نے ایک سو دس سے ایک سو پچاس سی سی بایئکس کی قیمتیں چھ سے آٹھ ہزار روپے تک بڑھا دیں۔
مہنگائی کے سونامی میں غوطہ زن عوام کیلئے ایک اور بری خبر۔ مختلف کمپنیوں نے ستر سی سی سے لیکر ایک سو پچاس سی سی موٹرسائیکل کی قیمتوں میں چھ سو سے آٹھ ہزار تک کا ریکارڈ اضافہ کردیا۔ ہنڈا نے شہریوں کی پسندیدہ ستر سی سی بائیک کی قیمت چھ سو روپے بڑھا کر پچھتر ہزار پانچ سو روپے کردی ہے جبکہ سوزوکی کمپنی نے ایک سو دس سے ایک سو پچاس سی سی بائیکس کی قیمتیں چھ سے آٹھ ہزار تک بڑھا دیں۔
صدر میکلوڈ روڈ جاوید بھٹی کہتے ستر سی سی ہنڈا بائیک تو اب شہریوں کی پہنچ سے کوسوں دور نکل گئی ہے۔ شہریوں نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافے کا مطلب انہیں عوامی سواری سے بھی محروم کرنا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ریلیف کی دعویدار تبدیلی سرکار زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عوام کو حقیقی طورپر ریلیف دے اور قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔