ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی جونئیر ہاکی چیمئن شپ کین کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

قومی جونئیر ہاکی چیمئن شپ کین کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز: قومی جونئیر ہاکی چیمئن شپ کین کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، کوارٹر فائنل جمعرات کے روز کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں سوئی سدرن گیس اور پورٹ قاسم کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، دوسرا کوارٹرفائنل واپڈا اور خبیرپختونخواہ اے کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرے کوارٹر فائنل میں آرمی اے اور پنجاب اے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

چوتھے کوارٹر فائنل میں ماڑی پٹرولیم اور کسٹم کی ٹیموں میں مقابلہ ہوگا، چاروں کوارٹر فائنل نیشنل ہاکی سٹیڈیم گراونڈ نمبر دو پر کھیلے جائیں گے، پہلے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں دوسرے کوارٹر فائنل کی فاتح سے مقابلے کرے گی جبکہ تیسرے اور چوتھے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیمیں دوسرے سیمی فائنل میں ٹکرائیں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer