(زاہد چوہدری) ادویات خریداری میں التوا، شہر کی سرکاری ڈسپنسریوں میں موسمی بیماریوں کی ادویات کی شدید قلت، بخار، نزلہ، زکام، کھانسی، اور گلے کے انفکشن کی اینٹی بائیوٹک اور سیرپ نہ ہونے سے مریض دوائیں بازار سے خریدنے پر مجبور ہوگئے۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے گزشتہ مالی سال میں خریدی گئی ادویات کا سٹاک بھی ختم ہونا شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہر میں سرکاری ڈسپنسریوں اور مراکز صحت میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
سرکاری ڈسپنسریوں پر موسمی بیماریوں خاص طور پر نزلہ زکام، بخار، گلے اور چھاتی کے انفکشن کیلئے اینٹی بائیوٹک اور کھانسی کے سیرپ کی قلت کا سامنا ہے۔ موسمی بیماریوں کی ادویات کا محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے فراہم کیا جانے والا سٹاک بیشتر ڈسپنسریوں پر ختم ہوگیا ہے۔
ادویات کی رواں مالی سال کے دوران خریداری میں تاخیر کی وجہ سے سرکاری ڈسپنسریوں اور مراکز صحت پر آنے والے مریضوں کو ادویات کی فراہمی کا بحران مزید شدت اختیار کرتا دکھائی دے رہا ہے اور اس سنگین مسائل کا تاحال کوئی حل تلاش نہیں کیا جاسکا ہے۔
لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں
https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw