پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کی اپیل بےسود، لاہوربار کا شرکت سے انکار

پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کی اپیل بےسود، لاہوربار کا شرکت سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) پنجاب بارکونسل کی اپیل پرلاہورکی ماتحت عدالتوں میں سات روزہ ہڑتال  کا اعلان  گیا گیا تھا ، جس پر لاہوربارنے ہڑتال میں شامل ہونے سے انکارکردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل نےعلاقائی بینچ کی تشکیل کامطالبہ منظور نہ کرنے پرپنجاب بھرمیں سات روزہڑتال کااعلان کیاتھا، ہڑتال آج سے شروع ہونا تھی،صبح سے عدالتوں میں کوئی وکیل پیش نہ ہواجس پرعدالتوں نے اگلی تاریخیں دیدیں، لاہوربارکے صدرملک ارشدنے سائلین اوروکلاء کی پریشانی کومدنظر رکھتے ہوئے ہڑتال نہ کرنے کااعلان کردیا۔

انہوں نے وکلاء کوہدایت کی کہ ہڑتال میں شامل نہ ہوں ، لاہوربارکےسابق صدرمنصور الرحمان آفریدی اوردیگروکلاء کاکہنا تھا کہ ایک آدھے روزکی ہڑتال کی جاسکتی ہے لیکن سات روزہ ہڑتال ممکن نہیں۔

 جبکہ لاہوربارکاموقف ہے کہ لاہورہائیکورٹ میں بھی ہڑتال کرائی جائے ، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ سامنے نہیں آسکا،البتہ ہڑتال نہ ہونے پرسائلین نے سکھ کاسانس لیاہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer