(سٹی42) لاہور میں فاسٹ باؤلر محمد آصف ،اہلیہ اور دو بچیوں سمیت کار حادثہ میں زخمی ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے بچا لیا ، اب حالت خطرے سے باہر ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر محمد آصف ،اہلیہ اور دو بچیوں سمیت کار حادثے میں زخمی ہوگئے، ڈیفنس فیز ون میں وہ اپنی اہلیہ اور دو بچیوں کے ہمراہ جا رہے تھے کہ گاڑیفٹ پاتھ پر چڑھ گئی، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ کا شکار افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، کرکٹر آصف انکی اہلیہ اور دونوں بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ان کو نیشنل ہسپتال سے سروسز ہسپتال میں منتقل کر دیا ، تیز رفتار کار سے بچتے ہوئے کرکٹر آصف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، سابق کرکٹر کا کہناتھا کہ اللہ تعالیٰ نےبچا لیا اہلیہ اور بچیوں کاسی ٹی اسکین کرادیاہے، اور اب میری اور میری اہلیہ اور بچوں کی حالت خطرےسےباہر ہے۔
واضح رہے کہ محمد آصف پاکستان 23 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔