جنوبی کوریا میں    گرمی کی شدید لہر سے 16 افراد ہلاک  

Heat wave,South Korea,16 people died,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی کوریا میں پڑنے والی شدید گرمی  کےباعث 16 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا  کو ہیٹ ویو کا سامنا ہے اور اس دوران ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوریا کی ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرمی لگنے سے اب تک 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اموات کا یہ سلسلہ رواں سال کے مئی سے جاری ہے۔

ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ گرمی لگنے کی وجہ سے 1284 افراد متاثر بھی ہوئے ہیں۔جنوبی کوریا کی وزارت داخلہ و حفاظت کی جانب سے 2019 کے بعد پہلی بار گرمی کی لہر کی وارننگ کو  "سنگین" کہا گیا ہے۔