چھاپے مارنے والوں پر چھاپہ پڑ گیا، پول کھل گئے، ہتھکڑیاں لگ گئیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: ایک تو رشوت، اوپر سے میرے ساتھ ڈرامہ کر رہے ہو، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک اور دبنگ ایکشن، پولیس کانسٹیبل کا جھوٹ پکڑ کر اسے ہتھکڑی لگوا دی، رشوت لینے پر پولیس کانسٹیبل کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی حکم دے دیا۔

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھانہ مزنگ اورتھانہ سول لائنز کا اچانک دورہ کیا اور چند منٹ میں تھانوں کے اندر ہو رہی نا انصافیوں کا پوسٹمارٹم کر ڈالا۔ کرپشن کی شکایت پر موقع پر شہری کو رشوت کیلئے دی گئی رقم واپس دلوا کر کانسٹیبل کو گرفتارکرادیا ۔وزیراعلیٰ نے حوالات میں  بند شہریوں کی شکایات سنیں، موقع پر تحقیقات کر کے دادرسی بھی کر دی۔ محسن نقوی  کہتے ہیں کہ تھانوں کی حالت دیکھ کر مایوسی ہوئی اور زمینی حقائق کا اندازہ ہوا ۔

تفصیلات  کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اچانک تھانہ مزنگ اورتھانہ سول لائنز پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی ہمراہ تھے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سائلین کی رشوت کی شکایات،دونوں تھانوں کی بری حالت اورصفائی کے ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ پولیس اسٹیشنز میں فرنٹ ڈیسک درست کام نہیں کر رہا تھا جبکہ عملہ بھی تسلی بخش جواب نہ دے سکا ۔تھانوں میں موجود سائلین نے دادرسی نہ ہونے پر وزیراعلیٰ سے شکایات کیں ۔

ایک لڑکے کی جانب سے رشوت لینے کی شکایت پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کانسٹیبل کو گرفتار کرا دیا ۔محسن نقوی کی ہدایت پرلڑکے سے لی گئی رشوت کی رقم واپس کی گئی ۔ وزیراعلیٰ نے رشوت لینے والے کانسٹیبل کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی حکم دیا ۔ ۔دونوں تھانوں کی حالت زار دیکھ کر شدید برہم بھی ہوئے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تھانوں میں موجودسائلین سے ان کے کیسز کے بارے میں پوچھا ۔ سائلین کی فوری دادرسی کے لئے موقع پر ہی احکامات دیئے ۔ حوالات میں بندقیدیوں سے بھی ان کے کیسز کے بارے استفسار کیا ۔ فرنٹ ڈیسک میں درج ہونے والے درخواستوں پر کارروائی کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بعض درخواستوں پر مزید کارروائی نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تھانے میں روزنامچہ چیک کیا ۔محسن نقوی کا کہنا تھا دونوں تھانوں کا دورہ کر کے مایوسی اورزمینی حقائق سے آگاہی ہوئی۔وزیراعلیٰ نے دونوں تھانوں کو بہتر بنانے کیلئے آئی جی پنجاب کو ٹاسک دے دیا ۔