بیرون ملک سفر کے لئے پولیو کارڈ کی شرط عائد نہیں،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے  داخلی خط منسوخ کر دیا

CAA explanation about Polio Card restriction, Islamabad Airport, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بیرون ملک سفر کے لئے پولیو ویکسی نیشن کارڈ کی شرط عائد کرنے کی تردید کردی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کا جاری کردہ  خط  اسلام آباد ائیرپورٹ کی اندرونی خط و کتابت تھی۔ یہ خط (سرکلر)  منسوخ ہوچکا ہےاور زیرگردش لیٹر  پولیو سے متعلق ٹریول ایڈوائزری نہیں ہے۔

اعلامیے کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پولیو ویکسی نینش کارڈ کی کوئی شرط عائد نہیں کی لہٰذا عوام پولیو کارڈ حاصل کرنےکیلئے کسی بھی آن لائن پیشکش پر توجہ نہ دیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے والے شہری خود کو آن لائن نمائندہ ظاہر کرنے والوں کو نظرانداز کردیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسافر اپنی ائیرلائن سے سفرپر جانے والے ملک کی ہیلتھ پالیسی بالخصوص پولیو ویکسی نیشن پالیسی کے متعلق خود پوچھیں۔