ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم اجلاس  کی اندرونی کہانی، نواز شریف نے اہم ہدایات جاری کردیں  

پی ڈی ایم اجلاس،نواز شریف،اتحادی جماعتیں،سٹی42
کیپشن: Nawaz sharif,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کو آئندہ 48 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی ہدایت کردی۔

 ذرائع  کے مطابق  نواز شریف نے ہدایت کی ہےکہ سپریم کورٹ سے استدعا کی جائےکہ اس ریفرنس کو فل کورٹ سنے۔

  نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصرکے ایجنڈے پر عدم استحکام پیدا کرنے والوں سےکوئی رعایت نہ برتی جائے، عمران خان سی پیک کو رول بیک اور کشمیرکا سودا کرنے میں بھی براہ راست ملوث ہے۔

 اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے سربراہ  آفتاب شیرپاؤ  نےکہا کہ اتحادی حکومت کو اب کارکردگی دکھانا ہوگی، حکومت کو مہنگائی کے جن کو ہر صورت قابو کرنا ہوگا۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتحادی جماعتیں ملک بھر میں تحریک انصاف کے خلاف مل کر جلسےکریں گی، ایم کیو ایم کراچی میں اور  پیپلز پارٹی حیدر آباد اور سکھر میں جلسے کرے گی۔ 

 جے یو آئی پشاور میں پختونخوامیپ اوربی این پی مینگل کوئٹہ میں جلسہ کریں گی، مسلم لیگ ن لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں جلسے کرے گی، جلسوں میں اتحادی جماعتوں کی تمام قیادت شریک ہوگی۔