(محمد ساجد) کور کمانڈر شہیدلیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی نماز جنازہ آج شام راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔ شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے سوشل میڈیا پر اپنےآخری پیغام میں کیا کہا اس کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔
تفصیلات کےمطابق کور کمانڈر شہیدلیفٹینٹ جنرل سرفراز علی کی نماز جنازہ، عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا دس رکنی وفد نماز جنازہ میں شرکت کرے گا۔سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، فواد چوہدری، اسد عمر، شبلی فراز، اسد قیصر وفد کا حصہ ہوں گے، مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد الرحمان کی بھی آمد، جبکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئیں۔کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی نماز جنازہ آج شام راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔
پاکستانی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں شہیدلیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اپنے پیغام میں پاک فوج کے بہادر سپوت سمیت دیگر انسانی فلاحی اداروں کے لئے خدمات سرانجام دینے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔
اپنے پیغام میں کہا کہ اس وقت سےآپ کام کررہے، اپنی شہادتیں اور قربانیاں دے رہے وہ بے مثال ہیں،میں آپ کو یقین دلانا چاہاہوں گا کہ پاک فوج اور ہماری ایف سی کی جنتی فورسز شانہ بشانہ کھڑی ہیں، مزید کہا کہ اللہ پاک آپ کو کامیاب کرے ، آپ کی قربانیاں قبول کرے، اور نیک دعائیں اور خواہشات کو بھی اظہار کیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان سے لاپتہ ہو گیا تھا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ لسبیلہ میں وندر کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا۔ حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران شہید ہوئے۔