ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طویل ترین مدت والے وزیراعظم کون؟ جانئے

 طویل ترین مدت والے وزیراعظم کون؟ جانئے
کیپشن: pm
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مارک روٹا نے طویل ترین مدت تک نیدرلینڈز کے وزیر اعظم رہنے کا اعزاز حاصل کرلیا، وہ اکتوبر 2010 میں پہلی بار ملک کے وزیر اعظم بنے تھے ۔ 

مارک روٹا کو وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوئے 4 ہزار 312 دن یعنی تقریباً 12 برس ہوچکے ہیں اور  وہ چار بار ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوئے ۔ 55 سالہ روٹا کا تعلق پیپلز پارٹی فار فریڈم اینڈ ڈیموکریسی سے ہے اور وہ چار جماعتوں کے اتحاد کی سربراہی کر رہے ہیں۔

ان سے قبل روڈ لبرز طویل ترین مدت کے لیے نیدرلینڈز کے وزیر اعظم تھے۔لبرز کا دورِ حکومت 4 نومبر 1982 سے 22 اگست 1994 تک 4 ہزار 310 دن پر محیط تھا۔

27 ملکی یورپی یونین میں مارک روٹا طویل ترین مدت کے لیے وزیر اعظم رہنے والے دوسرے منتخب رہنما ہیں۔