لاہور کی اہم شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ، مسافر خوار

Transporters Block Lahore Babu Sabo
کیپشن: Transporters Block Babu Sabo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین اولکھ)ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ملک بھر میں دوسرے روز بھی پہیہ جام ہڑٹال, ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے مسافر مشکلات سے دوچار ہیں، لاہور میں بابو صابو انٹر چینج سےٹریفک کو مکمل طور پر بند کر دیا۔

 تفصیلات کےمطابق لاہور ٹرانسپورٹر کا بابو صابو انٹر چینج احتجاج جاری ہے، ،نیازی اڈا،بادامی باغ کے ٹرانسپورٹرز گاڑیوں کےساتھ بابو صابو انٹرچینج پہنچ گئے،ٹرانسپورٹر کی جانب سےانکم ٹیکس نا منظور نا منظور کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔ٹرانسپورٹرز نے بابو صابو انٹر چینج سے ٹریفک کو مکمل طور پر بند کر دیا۔ہزاروں ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز کا بابو صابو انٹر چینج پر دھرنا جاری ہے،ٹرانسپورٹرز حکومت مخالف نعرے بازی بھی کررہے ہیں۔

دوسری جانب فیصل آباد میں ٹوکن ٹیکس، انکم ٹیکساور ٹرانسفر فیس میں اضافے کے خلاف ڈویژن سمیت ملک بھر میں ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کی پہیہ جام ہڑتال نے مسافروں کو خوار کر کے رکھ دیا۔لاری اڈا بس سٹینڈ اور جی ٹی ایس پر ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی جانب سے انکم ٹیکس، ٹوکن ٹیکس اور ٹرانسفر فیس میں اضافے پر شدید احتجاج کیا گیا، کہتے ہیں حکومت جب تک اپنا ظالمانہ فیصلہ واپس نہیں لیتی فیصل آباد ڈویژن سمیت ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال رہے گی۔

مقامی افراد کی جانب سے بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکسز کے خلاف انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک میں احتجاج کیا گیا،انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ کے عہدیداران نے بجلی کے بلوں اضافی ٹیکسز واپس نہ لینے پر 17 اگست کو فیصل آباد میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور بڑے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer