ملک کے بڑے صوبے نے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھا دیں

Balochistan Extends Summer Vacations for Schools and Colleges
کیپشن: Extends Summer Vacations
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک کے مختلف اضلاع میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ندی نالوں میں طغیانی کے باعث معاملات زندگی بھی متاثر ہوکر رہ گئی ہے، سکول، کالج اور یونیورسٹیز جانے والے طلبہ بھی موجودہ صورتحال سے پریشان ہیں، حالات کے پیش نظر ملک کے بڑے صوبے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں مزید بڑھا دیں ہیں۔

تفصیلات کےمطابق رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان میں مون سون بارشوں کے باعث سیلاب سے ریکارڈ تباہی جاری ہے، بلوچستان ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مون سون بارشوں کے باعث  سکولوں، کالجوں میں گرمیوں کی چھٹیاں میں توسیع کردی ہے،اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 15 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔

واضح رہے کہ سال کے شروع میں مئی میں بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے صوبے میں انتہائی گرم موسم کی وجہ سے سرکاری اور نجی سکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی ابتدائی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 15 مئی سے نافذ العمل ہو کر 31 جولائی کو ختم ہو چکی ہیں،یکم اگست کو تعلیمی عمل دوبارہ شروع ہونا تھا۔ تاہم صوبے میں سیلاب کی وجہ سے اب صوبے میں سکول اور کالج 15 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔

مون سون کی حالیہ بارشوں نے بلوچستان میں تباہی مچا دی ہے۔ صوبے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور اربوں روپے کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) بلوچستان کے سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ حالیہ سیلاب میں 136 افراد اور 23,000 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔13000 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ 640 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں جبکہ 16 پل منہدم ہو گئے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer