ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں 9,8اگست کوعام تعطیل کا اعلان

Holidays
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حکومت  نے ملک بھر میں9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے عاشورہ کے موقع پر دو چھٹیوں کی منظوری دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا  ہے۔کابینہ ڈویژن نے دو چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پیر 8 اور منگل 9 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کی تھی، نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،لائسنسی اسلحہ بھی ساتھ رکھنے پر پابندی عائد ، محرم الحرام کے جلوس کے راستوں کے آس پاس کسی قسم کنسٹرکشن کرنے کی اجازت نہ ہو گی۔