(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کہتے ہیں کہ دو سے تین دن میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں2 پٹیشنز دائر کی جائیں گی۔
اسد عمر کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواستوں میں ایک توہین عدالت کی درخواست ہو گی، توہین عدالت کی درخواست الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی پر ہوگی جبکہ دوسری درخواست الیکشن کمیشن کے فیصلے میں قانونی غلطیوں کے خلاف ہوگی۔