ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کے کیس اور فارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے: شیخ رشید

Sheikh Rasheed
کیپشن: Sheikh Rasheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب فارن فنڈنگ دفن ہوگئی۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ فارن فنڈنگ دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا ہے، اتحادی اب چاہیں میڈیا میڈیا کھلیں، نوازشریف کےکیس اور فارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے کیونکہ بیان حلفی اور سرٹیفکیٹ میں فرق ہوتا ہے۔

شیخ رشید نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی نہ لے سکے ان کی خاک کارکردگی ہے، پانی اور مہنگائی کے سیلاب کے بعد ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی ہے۔