ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر وے پولیس نے برا قدام اٹھا لیا

موٹر وے پولیس نے برا قدام اٹھا لیا
کیپشن: motorway
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں مسافر بسوں کی سیٹلائٹ مانیٹرنگ شروع کر دی ہے۔

سیکٹر کمانڈر موٹروے نے کہا کہ 6500 سے زائد مسافروں کی بسوں کی ٹریکرز سے نگرانی کی جا رہی ہےاور موٹر وے پولیس انٹر سٹی اور بین الصوبائی بسوں کو ٹریک کر رہی ہے  ،سیکٹر کمانڈر نےمزید  کہا کہ پولیس نے مسافروں کی بسوں کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ٹریکرز کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکٹر آفس میں ٹریکر سسٹم تک رسائی حاصل کی گئی ہے۔

مانیٹرنگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے سیکٹر کمانڈر موٹروے نےبتایا کہ پولیس ٹریکر سسٹم سے مسافر بسوں کی رفتار کو چیک کرتی ہے اور ملک بھر میں 100 سے زائد گاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔