سٹی 42: اچھرہ میں نواز شریف کا چالان ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر شہری نواز شریف کا چالان ہوا۔ ٹریفک وارڈن لیاقت نے نوازشریف کا دو سو کا چالان کیا۔ ٹریفک وارڈن کے مطابق نواز شریف نے ای چالان موقع پر ادا کر دیا۔
شہری نواز شریف کا اس سے قبل بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر بھی چالان ہو چکا ہے۔