ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرین میں سفر کرنے والوں پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں

pakistan railway
کیپشن: pakistan railway
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)ریلوے ہیڈکوارٹر کی لاہور سمیت ملک بھر میں ویکسین مہم تیز، ریلوے حکام نے ملازمین اور مسافروں پر بھی سفری پابندیاں عائد کردیں۔

 تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے ملازمین اور مسافروں پر بھی سفری پابندیاں عائد کردیں۔15 دنوں میں لاہور، ملتان، راولپنڈی، پشاور، کراچی اور روہڑی ریلوے سٹیشنز پر ویکسین سینٹر بنانےکے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ریلوے ملازمین کو 31 اگست تک ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ہدایات کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والےملازمین کی یکم ستمبر سے تنخواہیں روک لی جائیں گی۔یکم ستمبر سے بغیر ویکسین سفر کرنے والے مسافروں سے ٹکٹوں میں 10 فیصد کورونا سرچاج لیا جائے گا۔یکم جنوری سے 20 سال سے اوپر بغیرویکسی نیشن مسافروں پر سفری پابندی ہو گی۔یکم جنوری 2022 سے صرف 20سال سے کم عمر افراد بغیر کورونا ویکسین سفر کر سکیں گے جبکہ یکم اپریل 2022 سے بغیر ویکسین مسافروں پر مکمل سفری پابندی ہو گی۔ڈپٹی جنرل مینجر ریلویز فرمان غنی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔