قیصر کھوکھر: سینکڑوں افراد کیلئے روزگار کی بارش! محکمہ بلدیات کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل، بلدیاتی اداروں کو بھرتیاں کرنے کی اجازت مل گئی، ملازمین کے فوت ہونے پر ان کے بچوں کو بھرتی کیا جاسکے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات کی جانب سے تمام بلدیاتی اداروں کو 17 اے کے تحت بھرتیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔ بلدیاتی ادارے کے ملازمین کے فوت ہونے پر ان کے بچوں کو بھرتی کر سکیں گے۔ محکمہ بلدیات نے اپنے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کردیے ہیں۔
محکمہ کے اس فیصلے سے سینکڑوں لوگوں کو روزگار ملے گا۔ جو ملازم دوران سروس فوت ہوتے ہیں ان کی جگہ بھرتی ہو سکے گی۔