جی سی یو کاایل ایل بی (آنرز) پروگرام شروع کرنےکافیصلہ

جی سی یو کاایل ایل بی (آنرز) پروگرام شروع کرنےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جی سی یو انتظامیہ کا رواں سال پہلی بار5سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام شروع کرنےکافیصلہ،سابق چیف جسٹس اور موجودہ ججز کی رہنمائی میں کورس ورک  مکمل کر لیا گیا۔
  تفصیلات کے مطابق  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی  طلبہ کولاء کی تعلیم بھی دے گی،اس حواے سے یونیوارسٹی میں ڈاکٹر محمد اقبال لاء کالج قائم کیاجائے گا۔ جی سی یوانتظامیہ رواں سال   پہلے لاء ڈیپارٹمنٹ میں پانج سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام شروع کرے  گی۔یونیورسٹی انتظامیہ نے لاء پروگرام کیلئے کورس ورک بھی فائنل کر لیا ہے۔کورس ورک سابق چیف جسٹس اور موجودہ ججز کی رہنمائی میں تیار کیا گیا ہے۔

وائس چانسلر اصغر زیدی کے مطابق ایل ایل بی پروگرام کو انتہائی احتیاط سے مرتب کیا گیا ہے، لاء پرواگرام کو ڈیزائن کرنے میں جی سی یو کو سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ ، موجودہ جج جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس جواد حسن کی رہنمائی حاصل رہی، وائس چانسلر کےمطابق لاء سکول میں ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی پروگرامز بھی آفر کریں گے۔جی سی یو رواں سال شعبہ میڈیا سٹڈیز کے قیام کا اعلان بھی کر چکی ہے ۔ بورڈ آف اسٹڈیز اور جی سی یو اکیڈمک کونسل پہلےہی نئے پروگراموں کی منظوری دے چکے ہیں،لاء اور میڈیا سٹڈیز پروگرامز کو حتمی منظوری کے لیے یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے سامنے رکھا جائے گا۔