ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ اریبہ حبیب کی بات پکی ہوگئی، لڑکا کون؟ تصاویر وائرل

Areeba Engagment
کیپشن: Areeba Engagment
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی )معروف اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنی بات پکی ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔ 

انسٹاگرام کے شوبز پیج پر اداکارہ اریبہ حبیب کی بات پکی ہونے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ان کی شادی اور ہونے والے شوہر سے متعلق اطلاع دی گئی تھی،انسٹاگرام پر شیئر معلومات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ اریبہ حبیب سعدین عمران نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی، تصویر میں ایک عدد تحفے کے اوپر اریبہ اور سعدین کے نام کے ہمراہ ان کی بات پکی کی رسم کی تاریخ بھی موجود ہے۔

تاہم اب اداکارہ نے خودانسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے بات پکی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اریبہ حبیب کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں انہیں خوبصورت آف وائٹ لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے فی الحال یہ نہیں بتایا کہ وہ کب تک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری سے منسلک کئی شخصیات نے مبارکباد پیش کی جبکہ ان کی آنے والی زندگی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل بھی اداکارہ کی جانب سے اپنی عیدی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جاچکی ہے جس میں اریبہ حبیب مٹھائی کا ڈبہ لیے بیٹھی ہیں جب کہ ان کے ارد گرد تحائف اور گلدستہ بھی موجود ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer