ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے بری خبر

ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے بری خبر
کیپشن: ڈیلی ویجز ملازمین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ٹیوٹا کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کے لئے دائر درخواست پر سماعت، پنجاب حکومت کی ٹیوٹا کے ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے کی درخواست کی بھر پور مخالفت، عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ٹیوٹا کے ڈیلی ملازمین کی مستقلی کی درخواست خارج کردی۔

جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے حافظ نصیر احمد سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خادم حسین قیصر پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ٹیوٹا کے ڈیلی ویجز ملازمین سرکاری ملازمین کے زمرے میں نہیں آتے۔ لاہور ہائیکورٹ نے لیبر کورٹ اور ٹربیونل کا ٹیوٹا کے ڈیلی ویجز کو ریگولر کرنے کاحکم کالعدم قرار دے دیا تھا۔ ٹیوٹا کے  ڈیلی ویجز ملازمین ریگولر ہونے کا استحقاق نہیں رکھتے عدالت سے استدعا ہے کہ مستقلی کے لئے دائر درخواست خارج کی جائے۔

ٹیوٹا کے  ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کے لئے دائر درخواست میں پنجاب حکومت، چیئرپرسن ٹیوٹا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عرصہ دراز سے ٹیوٹا میں  ڈیلی ویجز ملازمین کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ حکومتی پالیسی کے مطابق کئی محکموں کے  ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا گیا۔ درخواست گزاروں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتے ہوئے انہیں نظر انداز کردیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں بھی مستقلی کے لئے درخواست دی جو خارج ہوگئی،  استدعا ہے کہ سپریم کورٹ ٹیوٹا کے  ڈیلی ویجز ملازمین ریگولر کرنے کا حکم دے۔