کورونا کی چوتھی لہر، پنجاب حکومت نے بھی بڑی پابندیاں عائد کردیں

 کورونا کی چوتھی لہر، پنجاب حکومت نے بھی بڑی پابندیاں عائد کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  کورونا کے بڑھتے کیسز، پنجاب حکومت نے بھی بڑی پابندیاں عائد کردیں،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کےمطابق شہر میں کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے تک محدود، ہفتہ اتوار کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی، سینما گھر، مزارات، ان ڈور ڈائننگ بند، نوٹیفکیشن آج سے 31 اگست تک نافذ العمل ہوگا۔
  تفصیلات کے مطابق  محکمہ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کاروباری مراکز کےاوقات رات 8 بجے تک جبکہ ہفتہ اور اتوار چھٹی کے دن تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، طبی مراکز صحت، ویکسی نیشن سینٹرز پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کر سکتے ہیں، پیٹرول پمپ، تندور، بیکری گروسری کریانہ سٹور، ڈیری شاپس، سویٹ شاپس پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کر سکتی ہیں۔ پھل اور سبزی کی دکانیں، چکن اور میٹ شاپس فوڈ ڈلیوری اینڈ ای کامرس سروسز کھلی رہیں گی، کورئیر اینڈ پوسٹل سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر اینڈ ٹیلی کام کمپنیز پورا ہفتہ کام کریں گی، کال سینٹرز، میڈیا ہاوسز، آٹو ورکشاپس، آئل ڈپو اور منڈیاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔ تمام قسم کی منڈیاں ہفتہ بھر کھلی رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مزارات، سینما گھر مکمل بند رہیں گے۔ تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد عملہ کیساتھ کام کر سکتے ہیں، ان ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی، آوٹ ڈور ڈائننگ کی سخت ایس او پیز کےتحت رات 10بجے تک اجازت ہوگی، منتخب اضلاع میں 8 اگست سےان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

واضح رہے   گزشتہ روز  وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کےہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئےزیادہ کورونا کیسزوالے شہروں میں نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ نئی پابندیوں کا اطلاق 3 اگست سے 31 اگست تک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں حالیہ بندشیں جاری رہیں گی۔اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، پشاور، ایبٹ آباد اور ملتان میں بھی پابندیاں لگیں گی۔  دفاتر میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد ہو گی اور ایک مرتبہ پھر ہفتے میں دو چھٹیاں دی جائیں گی تاہم  چھٹیاں کس دن ہوں گی؟ اس کا فیصلہ صوبے ازخود کریں گے۔ ان ڈور ڈائننگ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ آؤٹ ڈور ڈائننگ جاری رہے گی۔