ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مائرہ قتل کیس میں بڑی پیشرفت،چالان عدالت میں پیش

مائرہ قتل کیس میں بڑی پیشرفت،چالان عدالت میں پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈیفنس میں قتل ہونے والی لڑکی مائرہ کیس میں بڑی پیش رفت، پراسیکیوشن نے مائرہ قتل کیس کا چالان سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا جبکہ عدالت نے  ملزموں کو طلب کرلیا۔
 تفصیلات کے مطابق پراسکیوشن نے مائرہ کے قتل کیس کا چالان عدالت میں جمع کروا دیا جس کو سماعت کیلئے منظور کرلیا گیا ہے، گزشتہ سماعت پر مائرہ قتل کیس  چالان پر 48 عتراضات لگ گئے تھے ۔ چالان کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کرنے کیلئے سیشن عدالت نے ملزموں  کو جیل سے طلب کرلیا ہے، مائرہ کو ڈیفنس میں 3 مئی کو قتل کردیا گیا  تھا۔

واضح رہے کہ تھانہ ڈیفنس بی پولیس  نے مائر ہ قتل کیس میں ملزم ظاہر جدون کو حراست میں لیاتھا، مائر ہ کو 3مئی کو ڈیفنس لاہور میں قتل کیاگیا،ملزم کے وکیل زرک خا ن کے مطابق ظاہرجدون 27مئی تک ضمانت پر تھا،وہ اپنے بھائی اور کز ن کے ہمراہ شامل تفتیش ہونے تھانے آیا تھا،مائرہ کےوالدکا کہناتھا کہ ماہرہ کو اس کے دوست ورغلا کر پاکستان لائے اور پھر قتل کردیا، ماہرہ نے ظاہر جدون کو شادی سے انکار کردیا تھا۔