ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد

سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی، کسی بھی قسم کے نجی کاروبار،ٹریڈ اورکنسلٹینسی امور سے روک دیا گیا ہے۔

سرکاری ملازمین کونجی کاروبار،ٹریڈ اورکنسلٹینسی امور سے روک دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ ہدایات جاری کردیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہےسرکاری ملازمین کونجی کاروبار،ٹریڈ اورکنسلٹینسی امور سے فوری طور پر روک دیا گیا ہے،  اس کی خلاف ورزی پر سول سرونٹس رولز کے تحت کارروائی ہوگی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومتی قواعد وضوابط پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کے ذاتی و نجی کاروباری معاملات کا عمل مس کنڈکٹ کے مترادف ہوگا۔سرکاری ملازمین کو نجی کاروبار و ملازمت یا کنسلٹینسی خدمات کے لیے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کے نوٹس میں آیا ہے کئی سرکاری ملازمین کے کیسز میں قواعد و ضوابط پر عمل نہیں ہو رہا۔ کئی سرکاری ملازمین و افسران کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرنے کے کیسز کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
 

Malik Sultan Awan

Content Writer