مون سون کی بارشوں کے چوتھے اسپیل کی ایڈوائزری جاری

مون سون کی بارشوں کے چوتھے اسپیل کی ایڈوائزری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  محکمہ موسمیات نے مون سون کی بارشوں کے چوتھے اسپیل کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی،جلیجی بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث مون سون کا سسٹم بن رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم 6 اگست بروز جمعرات سےسندھ ، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں داخل ہوگا۔ 6 اگست کی شام سے تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ 6 اگست بروز جمعرات سے 8 اگست بروز ہفتہ کے دوران گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی ،حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین ،تھرپارکر سمیت سندھ بھر تیز بارشیں متوقع  ہے، بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے ۔

لاہور میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات نےمنگل کے روز ایک بار پھر بادل برسنے کی پیش گوئی کر دی ہے، لاہور میں عید الضحی کے پہلے دو روز بارش اور ہواوں کے ساتھ موسم خوشگوار رہا، جبکہ آج دن بھر سورج اپنی آب و تاب سے چمکتارہےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، موسم کا حال بتانے والوں نے کل بارش ہونے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer