ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سب سے چھوٹے قد کا بڑا اسکورر

 سب سے چھوٹے قد کا بڑا اسکورر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز : اسکورنگ کرکٹ کا سب سے مشکل شعبہ ہے اور ساجد عثمان سب سے چھوٹے قد کا بڑا اسکورر،ان کو اسکورنگ کے ساتھ ساتھ میچ ایوریجز اور دیگرامور پر بھی عبور حاصل ہے، ساجد عثمان کہتے ہیں کہ ان کا چھوٹا قد کبھی ان کے رستے کی رکاوٹ نہیں بنا۔

چھوٹا قد بلند حوصلہ،چار فٹ 7 انچ قد کے مالک 44 سالہ ساجد عثمان پی سی بی کے اسکوررز پینل کا حصہ ہیں اور کہتے ہیں کہ پی ایس ایل میں اسکورر کے فرائض انجام دے دئیے اب انٹر نیشنل میچز میں اسکورنگ کرنے کی خواہش ہے ، ‏ ساجد عثمان نے کویت میں ابتدائی طور پر2005 میں اسکورنگ کا آغاز کیا اور لاہور منتقل ہونے کے بعد 2009 سے مقامی سطح پر اسکورنگ کرتے کرتے 2014 میں پی سی بی پینل میں شامل ہو گئے ۔

اس مرتبہ انہیں پی ایس ایل فائیو میں بھی سکورنگ کرنے کا موقع ملا ، ساجد عثمان اسکورنگ کرتے وقت مختلف رنگوں کی بال پین استعمال کرتے ہیں اس حوالے سے ان کا کہناتھا اس باولرز اور بلے باز کی پہچان کرنے میں آسانی رہتی ہے، ساجد عثمان کا کہنا تھا کہ ان اسکورنگ انتہائی مستعدی کاکام ہے سٹار کھلاڑیوں کےمیچز کی اسکورنگ کرنے کالطف آتا ہےْ


‏ پست قدوقامت کی وجہ سے ساجد عثمان کے حوصلے کبھی پست نہیں ہو ئے ، ساجد عثمان پر عزم ہیں کہ اسکوررنگ کی فیلڈ میں ان کا یہ سفر کامیابی سے جاری وساری رہے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer