ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صبا قمر کے لباس نے مداحوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکا دیا

صبا قمر کے لباس نے مداحوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 :پاکستان کی  نامور فنکارہ صبا قمر کوان کے منفرد انداز، من پسند لباس ،اور ہر موضوع پر کھل کر بولنے جیسی عادات کی وجہ سے جہاں لوگوں کی بڑی تعداد سراہتی ہے وہیں ان پر تنقید کرنے والے بھی موجود ہیں۔

صبا نے عید پر بنائی گئی اپنی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کیں تو  ہزاروں افراد نے انہیں پسند کیا۔

صبا کی تصاویر پر کچھ لوگوں نے ناراضگی کا بھی اظہارکیا اور انہیں بے باک لباس زیب تن پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

عائشہ عباسی نے لکھا کہ "مذہبی تہوار پر آپ کس چیز کو پروان چڑھا رہی ہیں"۔

پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ صبا قمر اداکاری کے ساتھ ساتھ اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر بھی چھا گئی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں لانچ کئے گئے یوٹیوب چینل پر  سبسکرائیبر کی تعداد 2 لاکھ ہوگئی۔

p>گزشتہ دنوں  صبا قمر نے اپنی اس خوشی کو مناتے ہوئے یوٹیوب تھیم پر مبنی ایک کیک کاٹا اور تصویر شیئر کی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اُن کے یوٹیوب چینل پر مختصر وقت میں ہی 2 لاکھ سبسکرائبر جبکہ 30 لاکھ لائکس ہوگئے ہیں اور یہ سب مداحوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری ویڈیوز کو پسند کرنے والوں کی بے حد ممنون ہوں۔

View this post on Instagram

Don’t just exist, live. ????

A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman) on

Azhar Thiraj

Senior Content Writer