وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر :وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے کے عوام کو خوشخبری سنادی ۔ اگلے چند ماہ میں بڑے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹویٹ کیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں جس کے ازالے کے لیے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہم نے ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن سیکٹر کے لیے تاریخی مراعات اور آسانیوں کا اعلان کیا نیا پاکستان ہاؤسنگ کےتحت بھی اگلے چند ماہ میں پنجاب حکومت بڑےمنصوبوں کا سنگ بنیاد رکھےگی۔


انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ" کےتحت لاہور شہر میں تنخواہ دار طبقے کےلئے ایل ڈی اے کا ایک ارب ڈالر سے زائد لاگت کا 35 ہزار اپارٹمنٹس کا پراجیکٹ جلد لانچ کر دیاجائےگا اٹک، بھکر، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ، چنیوٹ، لودھراں اور بہاولنگر اضلاع میں بھی پراجیکٹس پر مختلف مراحل میں کام جاری ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ عیدصفائی آپریشن آج شام تک مکمل کیا جائے ،وزیراعلیٰ نے  تیسرے روز صفائی اور ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،لاہور سمیت تمام شہروں میں الائشوں کی ڈسپوزل جلد مکمل کرنےکاحکم دیا ہے۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے صفائی انتظامات کی شکایت پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔


عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں صفائی کی ذمہ داری پوری کریں،افسران وحکام صفائی آپریشن کی نگرانی کریں،گلی محلوں میں آپریشن موثر انداز میں جاری رکھا جائے،بارش کی صورت میں واسا افسران و عملہ فیلڈ میں رہے۔


 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer