ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا دھماکا خیز انکشاف

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا دھماکا خیز انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وزیر اعظم کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  دھماکا خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کورونا کی مریضہ ہوتے ہوئے یہ بات چھپائی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انہیں بھی کورونا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا لیکن انہوں نے بطور پازیٹو مریض اپنی شناخت چھپائی۔ شناخت چھپانے کا مقصد میڈیا کو بے خبر رکھنا تھا، ان کے مریض ہونے کے حوالے سے انہیں اور لیبارٹری کو ہی پتا تھا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کے کورونا کی مریضہ ہوتے ہوئے اپنی شناخت کامیابی کے ساتھ چھپالینے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سسٹم میں خلا موجود ہے اسی لیے وہ اپنے پازیٹو ہونے کی خبر باآسانی چھپانے میں کامیاب ہوئیں۔ سابق معاون خصوصی اطلاعات نے تصدیق کی کہ انہیں کورونا ہوا تھا لیکن اب وہ صحتیاب ہوچکی ہیں۔

خیال رہے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاقی کابینہ سے نکال دیا گیا تھا۔ان کی جگہ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کو وزارت اطلاعات کا معاون خصوصی تعینات کیا گیا تھا۔ سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات بنایا گیا تھا۔

یاد رہے  کہ حکومت پنجاب نے 28 سے 5 اگست تک صوبے بھرمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت تمام بازار اور شاپنگ مالزبند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ملک بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے 

 مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5979 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 279951 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2144 ، سندھ میں 2224 اور خیبر پختونخوا میں 1202 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 54، 54 افراد کا انتقال ہوا ہے۔آہستہ آہستہ مریضوں میں کمی آتی جارہی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer