گاڑیوں میں گیس سلنڈر کا استعمال ممنوع

گاڑیوں میں گیس سلنڈر کا استعمال ممنوع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) گیس سلنڈر استعمال کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے مالکان کے لیے بری خبر، گیس سلنڈراستعمال کرنے والی گاڑیوں کا داخلہ موٹر وے پر بند کردیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں بس اڈوں پر گیس سلنڈرکے نقصانات بتانے کے لیے موٹروے پولیس کی جانب سے مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کی جانب سے ایل پی جی اور سی این جی استعمال کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف مہم شروع کردی گئی ہے جبکہ گیس سلنڈر رکھںے والی گاڑیوں کا داخلہ موٹروے پر مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ شہر بھر میں بس اڈوں پر گیس سلنڈر استعمال نہ کرنے پر مہم بھی چلائی جارہی ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹروے پر زیادہ تر حادثات ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کی وجہ سے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے متعدد بار حادثات ہوئے اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

شہر بھر میں موٹروے پولیس کی جانب شہریوں اور پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کو آگاہ کیا جارہا ہے کہ گیس سلنڈر نہ اتارنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔