وزیراعلیٰ پنجاب اہم مہم کا حصہ بن گئے

وزیراعلیٰ پنجاب اہم مہم کا حصہ بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب  چائنہ پارک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا حصہ بن گئے، سردار عثمان بزادر  کہتے ہیں کہ شجرکاری سب  کی ذمہ داری ہے، کلین اینڈ گرین مہم میں ہر  پاکستانی اپنا کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزادر نے چائنہ پارک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا، اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد، رکن اسمبلی طلعت نقوی، ڈاکٹر ذرکاء اور طارق نثار باجوہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم کا 10 بلین ٹری پروگرام انقلابی اقدام ہے، پنجاب میں 5 سالہ منصوبے کے تحت تقریباً 50 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پودا لگانا ہی کافی نہیں بلکہ اس کی نگہداشت کرنا بھی ضروری ہے، آبادی کا دباؤ اور ہاؤسنگ سکیموں کی بھرمار درختوں کے لئے موت کا پیغام ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نےکہا کہ پارک کےلئے مختص جگہ پر پلاٹ بنا کرفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی، جبکہ چائنہ پارک نمبر1 کے 11 ایکڑ رقبے پر نیم، بلگن اور کچنار کے 500 پودے لگائے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer