(سٹی 42) پنجاب حکومت کا مسافروں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر 3 ارب روپے سے مزید نئی سپیڈو بسیں خریدنے کا فیصلہ، بسوں کی تعداد بڑھنے سے میسر سفری سہولت میں یقینی طور پر اضافہ ہوگا۔
چنگچی رکشوں کی حکمرانی اور قانون شکنی کی زورا زوری میں سبک رفتار سپیڈو بس معیاری اور آرام دہ سفر کی بہترین سہولت ہے، مگر بدقسمتی سے یہ بسوں کی دستیابی صوبائی دارالحکومت کے مخصوص علاقوں تک ہی محدود ہے۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد رحمن گیلانی کہتے ہیں کہ معیاری سفری سہولت کیلئے پنجاب حکومت سے نئی سپیڈو بسوں کی خریداری کیلئے 3 ارب کی ڈیمانڈ کی ہے، جس کیلئے سمری بھی ارسال کی جاچکی ہے۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ بسوں کی خریداری سے لاہور میں ٹرانسپورٹ کی کمی کے مسئلے پر کسی حد تک قابو پالیا جائے گا۔