"سینیٹ انتخابات کے نتائج سے جمہوریت کا جنازہ نکل گیا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے نتائج سے جمہوریت اور اُصولوں کا جنازہ نکل گیا، ہارس ٹریڈنگ کی مخالفت کرنے والے عمران خان بھی سابقہ حکومتوں کے پیرو کار نکلے۔

منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ جعلی طریقے سے حکومت حاصل کرنے والےعوام کی نظروں میں گر گئے ہیں، ہردن ایک نیا عذاب اور نئی مصیبت آجاتی ہے۔

سینیٹرسراج الحق کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں، ( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ایک سینیٹر کا سی ٹی سکین کریں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے خلاف ویڈیو کا سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے، مولانا فضل الرحمن کی اپنی سیاست ہے، وہ پیپلز پارٹی اور( ن) لیگ کو اکٹھا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں لیکن وہ اس کار خیر میں حصہ نہیں بننا چاہتے۔

Sughra Afzal

Content Writer