ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور سمیت صوبہ بھر میں تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی گئی، نئی فہرست کے مطابق 71 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سنیارٹی برقرار جبکہ 89 کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوا۔

  لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج ممتاز حسین کی ریٹائرمنٹ کے باعث نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کی ہے، نئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق سیشن ججز کی کل تعداد 160 ہے اور اس کا اطلاق 5 اگست سے ہوگا۔

فہرست کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کا سنیارٹی میں پہلا نمبر برقرار رہا، ممبر پنجاب سروس ٹریبونل، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی کا چھٹا نمبر، ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سیشن جج عبدالستار کا پانچواں نمبر، ممبر جوڈیشل پنجاب ریونیو اپیلٹ ٹربیونل سیشن جج حبیب اللہ عامرکا آٹھواں، رجسٹرار ہائیکورٹ ہمایوں امتیاز کا سنیارٹی میں نواں نمبر برقرار رہا۔

جج اینٹی کرپشن کورٹ لاہور بہادرعلی خان کا سنیارٹی لسٹ میں 18 واں نمبر، سیشن جج ملتان سہیل اکرام 24 ویں نمبر، جج احتساب عدالت نمبر 4 لاہور امیر محمد خان 25 ویں نمبر، جج اینٹی کرپشن کورٹ لاہور محمد رفیق 32، جج بنکنگ کورٹ لاہور سردار طاہر صابر35 ویں نمبر پر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد محمد یوسف پنتالیسویں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ سنیارٹی میں 56 ویں نمبر پربرقرار رہے۔

جج چائلڈ پروٹیکیشن کورٹ لاہور سیشن جج ثمر حیات کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوا اور وہ 72 ویں نمبر پر آگئے، چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور سید مظفرعلی شاہ بھی سنیارٹی میں اضافہ ہونے پر74 ویں نمبر پر آگئے، سیشن جج بھکرمحمد محسن رضا 77 ویں نمبر، سیشن جج لیہ اعجاز حسین78 ویں، جج انسداد دہشت گردی عدالت لاہور عبدالقیوم 81 ویں، ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سیشن جج مسرور احمد خان سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ کے بعد 82 ویں نمبر پر، جج بینکنگ کورٹ لاہور محمد سلیم سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ کے بعد 86 ویں نمبر پر آگئے۔

سب سے جونئیر سیشن غلام عباس سیال جو کہ جج سپیشل کورٹ سنٹرل گوجرانوالہ تعینات ہیں ان کی سنیارٹی میں بھی ایک درجہ اضافہ ہوا، وہ سنیارٹی میں 160 ویں نمبر پر آگئے ہیں

Sughra Afzal

Content Writer