ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کبڈی میچ میں پاکستان بلیوز نے پاکستان گرین کو دو پوائنٹس سے شکست دے دی

 کبڈی میچ میں پاکستان بلیوز نے پاکستان گرین کو دو پوائنٹس سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی:میلہ پیر عبداللہ شاہ المعروف شہابت شاہ سرکار پر ہونے والے کبڈی میچ میں پاکستان بلیوز نے پاکستان گرین کو دو پوائنٹس سے شکست دے دی۔

سٹی 42 کے مطابق جلوموڑ میں پیر عبد اللہ شاہ المعروف شہابت شاہ سرکارکے سالانہ میلے کے موقع پر ہونے والے کبڈی میچ میں پاکستان کے سٹار کبڈی کھلاڑیوں قومی کبڈی ٹیم کے کپتان عرفان مانا،سابق کپتان شفیق چشتی ،مشرف جنجوعہ اور بابر گجر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔میچ میں مشرف جنجوعہ اور عمران مانا کی شاندار کارکردگی کے نتیجے میں دلچسپ مقابلے کے بعد بلیوز ٹیم نے گرین ٹیم کو دس کے مقابلے میں 12پوائنٹس سے شکست دے دی ۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔ایشین گیمز سے قبل پاکستان ریسلنگ ٹیم کو بڑا دھچکا 

 میچ کے بعد کبڈی کے سٹار کھلاڑیوں بابر گجر اور مشرف جنجوعہ کا کہنا تھا کہ دھرتی ماں پنجاب کے روایتی کھیل کو ترقی دینے کیلئے حکومت کو خصوصی اقدامات کرنا ہوں گے۔ سٹار کبڈی کھلاڑیوں کی آمد سے قبل گھوڑ ڈانس کا مظاہرہ کیا گیا۔ شائقین کی بڑی تعداد نے کبڈی میچ دیکھا اور عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو نقد انعام سے بھی نوازاگیا۔