ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس کا چین میں پھنسے پاکستانیوں کو 6 اگست سے پہلے واپس لانے کا حکم

چیف جسٹس کا چین میں پھنسے پاکستانیوں کو 6 اگست سے پہلے واپس لانے کا حکم
کیپشن: City42 - CJP, China
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے چین میں پھنسے 300پاکستانیوں کو 6  اگست سے پہلے واپس لانے کا حکم دیتے ہوئے شاہین ایئر لائنز کے مالک کو 7 اگست کوطلب کرلیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔پی ٹی آئی ایم پی اےندیم عباس کی غنڈہ گردی کا معاملہ، چیف جسٹس نے نمٹا دیا

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چین میں  پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے  ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، سیکرٹری کابینہ ،سیکرٹری خارجہ سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے ،ریجنل ڈائریکٹر شاہین ایئر  نے عدالت کو بتایا کہ گوانگ زو میں تمام فلائٹس معطل کر دی گئیں تھیں،  فلائٹ کیلئے 3بجے کی چیک بک دی گئی ہے اور لاہور سے گوانگ زو کیلئے صرف ہماری فلائٹس جاتی ہیں ۔ جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد سے گوانگ زوروزانہ چائنہ ایئرلائن کی فلائٹ جاتی ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی دوڑ، سانپ سیڑھی کا کھیل بن گیا

چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا کہ پیرسے پہلے تمام مسافروں کو واپس لایا جائے اور نجی ایئرلائن کے مالک احسان صہبائی7 اگست کو سپریم کورٹ میں پیش ہوں۔

Sughra Afzal

Content Writer