گورنر پنجاب کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ پر گفتگو

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی چوہدری شجاعت حسین سے ان کے گھر پر ملاقات ہوئی۔

 ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھ۔  گورنر پنجاب نےچوہدری شجاعت حسین کو چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین کی  وزارتیں سنبھالنے پر  مبارکباد دی ۔
محمد بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ٹیوٹا، سکل ڈویلپمنٹ فنڈ، نیوٹیک اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل جیسے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں کا نوجوانوں کو بیرون ملک اور اندرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں کلیدی کردار ہے ۔ 

محمد بلیغ الرحمن نے چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی سمجھ بوجھ، تجربہ اور معاملہ فہمی کی تحسین کی۔ چوہدری شجاعت حسین نے گورنر پنجاب کو احسن طریقہ سے فرائض کی انجام دہی پر مبارکباد دی۔