شہر میں پیڈسٹیرئن برج نشئیوں کی  رہائش گاہ بن گئے، نشئی حفاظتی جنگلا بھی کاٹ کر لے گئے

 شہر میں پیڈسٹیرئن برج نشئیوں کی  رہائش گاہ بن گئے، نشئی حفاظتی جنگلا بھی کاٹ کر لے گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عائدہ ناز)شہر میں پیڈسٹیرئن برج بھی نشے کے عادی افراد کیلئے’’ نعمت‘‘ بن گئے،، نشئی نہ صرف رہائش اختیار کرتے ہیں بلکہ ساتھ ہی پلوں کا لوہا بھی کاٹ لیتے ہیں، کینال روڈ پر کمہار پورہ کے مقام پر بنایا گیا پیڈسٹیرئین برج کے حفاظتی جنگلے کاٹ دئیے گئے، پل سے گزرنے والوں کی زندگی خطرات سے دوچار ہے۔
شہرمیں دیگرمسائل کی طرح پیڈسٹیرئن پلوں کی حالت بھی خستہ حال ہے، کینال روڈ کمہارپورہ کے مقام پر بنا پیڈسٹیرئن بریج خطرے کی علامت بن گیا، بریج کا حفاظتی جنگلہ نشے کے عادی افراد اتار کر لے گئے، جنگلہ ٹوٹنے سے بریج سے گزرنیوالوں کیلئے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔

 سکول کے طلباء دوسری جانب جانے کیلئے یہی پل استعمال کرتے ہیں، رہائشی کہتے ہیں چھوٹے بچے ساتھ ہوتے ہیں عموماً ہاتھ چھڑا کر بھاگتے ہیں تو ڈرلگتا ہے،نہر کے مقام سے پل ٹوٹا ہوا ہے، بچے اکثر جنگلے سے نیچے جھانکنے کی کوشش کرتے ہیں،خوف رہتا ہے کہیں کوئی بچہ نیچے دیکھتے ہوئے روڈ یا پھر نہرمیں نہ گر جائے، رہائشیوں نے بتایا کہ رات میں پل نشئیوں کا مسکن ہوتا ہے، وہی پل کو نقصان بھی پہنچاتے ہیں،انتظامیہ پل کومرمت کروائے۔