پنجاب میں" چیف منسٹر کلینک آن وہیل" شروع کرنے کا فیصلہ،200 گاڑیاں خرید ی جائیں گی

 پنجاب میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : شعبہ صحت میں ن لیگ کی حکومت کا ایک اور تجربہ کرنے کا فیصلہ، لاہور اور پنجاب میں چیف منسٹر کلینک آن وہیل شروع کیا جائے گا جس پر پر ایک ارب کی لاگت آئے گی۔
حکومت کی جانب سے دیہی علاقوں میں 200 بولان خرید ی جائیں گی جن کے اندر کلینک بنایا جائے گا۔ چیف منسٹر کلینک آن وہیل کا مقصد کچی آبادیوں میں جا کر فری علاج کی بنیادی سہولیات مہیا کرنا  ہے۔
حکام کے مطابق کلینک آن وہیل پراجیکٹ کی تیاری شروع کردی گئی ہے، آئندہ چند روز میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اس کا افتتاح کریں گی۔

کلینک میں ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہو گی،آن وہیل کلینک میں کونسلنگ ،ہیلتھ ایجوکیشن کی سہولت دی جائے گی اور خاندانی منصوبہ بندی ،بچوں کی ویکسنیشن کی سہولت بھی موجود ہو گی۔