امتحانی نظام کی بہتری کیلئے سابقہ کنٹرولر بورڈ اور چیئرمین پاس پنجاب کابڑامطالبہ

امتحانی نظام کی بہتری کیلئے سابقہ کنٹرولر بورڈ اور چیئرمین پاس پنجاب کابڑامطالبہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : بورڈ امتحانات میں نقل سےامتحانی نظام بری طرح متاثر ہونے لگا،سابقہ کنٹرولر بورڈ اور چیئرمین’’ پاس ‘‘ پنجاب نے امتحانی نظام کی بہتری کیلئے سکینڈری بورڈ کو انٹر بورڈ سے الگ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

 سابقہ کنٹرولر بورڈ اور چیئرمین پاس پنجاب رانا عطاء محمد کا کہنا تھا کہ سکینڈری اور انٹر بورڈ الگ الگ ہونے سے امتحانی نظام میں بہتری آئے گی۔انکا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی بورڈ کے ملازمین کا انٹر بورڈ تبادلوں کا فوری آغاز کردیا جائے۔راناعطاء محمد نے مزید کہا کہ تعلیمی بورڈز میں سکول و کالجز کے چیئرمین ،کنٹرولر و سیکرٹریزتعینات کیے جائیں۔ چیئرمین پاس پنجاب رانا عطاء محمد کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کمشنرز کی بطور چیئرمین تعیناتی سے امتحانی نظام میں بہتری نہیں آئے گی،ڈسٹرکٹ بورڈز ہی امتحانی نظام کو صیح کرنے کا بہترین حل ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer