(شاہد ندیم سپرا)وفاقی حکومت کا لیسکو کے ڈسٹری بیوشن سسٹم پر سولر سسٹم لگانے کا فیصلہ،الیون کے وی فیڈرز پرسولرسسٹم سے بجلی بنانے کے پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا۔
اس حوالے سے نیپرا نے لیسکو سے ٹرانسمیشن نیٹ ورک پر مبنی رپورٹ طلب کر لی،ذرائع کے مطابق لیسکو کے تمام گرڈ سٹیشنز پرسولر سسٹم لگانے کیلئے اراضی موجود نہیں۔
سولر سسٹم کی تنصیب کیلئے کم ز کم 62کنال اراضی کی ضرورت ہو گی۔لیسکو کے بیشتر گرڈ سٹیشنز32 کنال اراضی پر تعمیر کئے گئے۔
گرڈ سٹیشنز کے اطراف میں اراضی خرید کر سولر سسٹم لگایا جاسکے گا۔سولر سسٹم کی تنصیب سے صارفین کو الیون کے وی فیڈر سے سستی بجلی دی جا سکے۔