ملک کی تاریخ میں پہلی بار سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا میگا پراجیکٹ تیار

ملک کی تاریخ میں پہلی بار سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا میگا پراجیکٹ تیار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : ملک کی تاریخ میں پہلی بار سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا میگا پراجیکٹ تیار،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبہ بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کا جائزہ لیاگیا۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم آؤٹ سورس کرنے کیلئے مجوزہ معاہدے کا جائزہ بھی لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیاکہ ٹرانسفر سٹیشن پر نامیاتی، غیرنامیاتی، آئرن اور پلاسٹک ویسٹ کی چھانٹی کی جائیگی۔ تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر23 لینڈ فل سائٹس اور66 ٹرانسفر سٹیشن بنائے جائیں گے۔صوبائی وزیر ذیشان رفیق کو آؤٹ سورسنگ میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا حکم دیا گیا۔ جبکہ فنانشل شئیراورسبسڈی لینے والی واسا کمپنیوں کی کارکردگی کا تجزیہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

 مریم نوازکاکہناتھاکہ سڑکوں، بازاروں میں کوڑا کرکٹ نہیں نظر آنا چاہیے ۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑیوں کو بھی صاف ستھرا رکھا جائے۔  صفائی کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا، کوتاہی برداشت نہیں۔

Ansa Awais

Content Writer